کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو
پولیس مقابلہ اندرون ٹینکی گراؤنڈ نارتھ ناظم آباد بلاک T حدود شاہراہِ نور جہاں میں ہوا
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 ملزمان بلاضرب گرفتار
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت ارسلان ولد محمد اسلم اور یاسر وپد محمد اکمل کے ناموں سے ہوئی جبکہ بلاضرب گرفتار ملزمان کی شناخت احمد ولد اللہ رکھا اور دانش ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، 2 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برامد ہوئی
زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔