ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ننکانہ پولیس کی شاندار کارکردگی، مارچ میں خطرناک گینگز کا صفایا، لاکھوں مالیت کا مسروقہ سامان برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید ندیم عباس کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے مارچ کے مہینے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو¿ثر اور بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں پولی س رپورٹ کے مطابق ماہ مارچ کے دوران پولیس نے 12 خطرناک ڈکیت گینگز کے 41 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا۔ضلعی پولیس نے 238 اشتہاری مجرمان، 56 عدالتی مفرور اور 60 سابقہ ریکارڈ یافتگان کو بھی گرفتار کیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے خلاف 93 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 72 پسٹل، 11 کلاشنکوف، 6 رائفلز، 5 شارٹ گنز اور 837 گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے۔منشیات فروشوں کے خلاف بھی کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 60 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس نے 57 کلو سے زائد چرس، ایک کلو سے زائد ہیروئن، ایک کلو سے زائد آئس اور 1232 لیٹر شراب برآمد کی ،عوامی سہولت کے لیے قائم خدمت مراکز پر 7625 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں، جب کہ 4138 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ،ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا کہ شہریوں کے جان، مال اور عزت کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں دن رات جاری ہیں تاکہ ضلع ننکانہ کو ایک پرامن اور محفوظ مقام بنایا جا سکے۔