ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) لین دین کے تنازع پر خود سوزی کرنے والا 70 سالہ بزرگ بالآخر زندگی کی بازی ہار گیا۔ افسوسناک واقعہ تھانہ سیدوالہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں بزرگ شہری نے دلبرداشتہ ہو کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سیدوالہ نے واقعے کا مقدمہ مقتول کے بیٹے علی چن کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، اشرف اور حق نواز نامی ملزمان نے فوارہ چوک میں واقع ان کی دکان کو سیل کروایا اور بروکری کی مد میں ایک لاکھ پچاس ہزار روپے وصول کیے۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے ان کے والد سے گھر کا اشٹام بھی اپنے نام کروایا اور مسلسل مزید پیسوں کے لیے دباو¿ ڈال رہے تھے دلبرداشتہ ہو کر بزرگ شہری نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خودسوزی کر لی ذرائع کے مطابق پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم ابھی تک ان گرفتاریوں کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔