ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ننکانہ صاحب میں بھتہ نہ دینے پر حملہ، چھریوںکے وار سے چار افراد زخمی تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ بچیکی میں مبینہ بھتہ خور نوجوان شانی محلہ اسلام پورہ میں کلینک کے مالک محمد اسلم پربھتہ نہ دینے پر چھری سے وار کیا اسی دوران نوجوان کاکارانا آگے بڑھاجو چھر ی کے وار کی زد میں آکر زخمی ہوگیا ملزم نے چھریوں کے وار کر کے کاکا رانا نوجوان سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا واقعہ کے دوران ملزم نے کلینک کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر بچیکی منتقل کر دیا گیا۔ مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مبینہ طور پر ملزم شانی نشے کا عادی اور عادی مجرم ہے ۔