ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثناءشرافت نے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے بنیادی مرکز صحت پنواں کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں طبی عملے کی حاضری ، صفائی ستھرائی، ادویات کے اسٹاک سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ہسپتال سے 02 ملازمین کی غیر حاضری پر ضلعی محکمہ صحت کو سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ثناءشرافت نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں افسران و عملے کی حاضری سمیت شہریوں کو دی جانے والی ریونیو سروسز کا جائزہ بھی لیا۔