خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی ہدایا ت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان نے نالہ شوالہ اور جنرل بس سٹینڈ کا وزٹ کیا۔ اے ڈی سی (جی) نے نالہ شوالہ کی صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ نالہ کی گہرائی کو مکمل کریں تاکہ نالے کا پانی آبادیوں میں داخل نہ ہونے پائے۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان نے لاری اڈاکا معائنہ کیا،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ لاری اڈا کی خستہ حال عمارت کی مرمت کروائی جائے اور عوام والناس کو تمام تر سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔