رپورٹ : محمد حسین سومرو
تھانہ ساکرو کی حدود درگاہ پیر محمودانی لنک روڈ ساکرو کے قریب پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت رستم عرف موسو ولد شمس الدین ملاح رہائشی چلیا کینجھر سے ہوئی۔
ابتداعی تفتیش کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم ٹھٹہ،کینجھر، مکلی، دہابیجی، گھارو اور ساکرو کے مختلف علاقوں میں رابری، موٹرسائیکل چھیننے جیسے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ملزم کا مکمل کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ٹھٹہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔