دادو ( رپورٹ : محمد حسین سومرو)
آئی جی سندھ غلام نبی میمن (ستارہ شجاعت، تمغہ امتیاز، پی ایس پی) کے وژن اور ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو (PPM, PSP) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دادو پولیس نے انڈس ہائی وے پر میہڑ کے قریب شیہن جو دڑو کے مقام پر پہلا ہائی وے پٹرول پوسٹ فعال کر دیا ہے۔
مقامی پولیس کو شہروں میں امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ بیک وقت ہائی وے پر نگرانی کرنے میں دشواری کا سامنا تھا ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کو بہتر تحفظ اور معاونت فراہم کرنے کے پیشِ نظر دادو پولیس نے انڈس ہائی وے پر مؤثر پولیسنگ کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے،
اس اقدام سے نہ صرف جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی بلکہ مسافروں کا اعتماد بھی بحال ہوگا، خاص طور پر رات کے اوقات میں۔
شیہن جو دڑو ہائی وے پٹرول پوسٹ کو ایک جدید گاڑی فراہم کی گئی ہے تاکہ پولیس اہلکار ہائی وے پر بہتر گشت کر سکیں۔
اس کے علاوہ، تعینات عملے کے لیے ضروری رہائش اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے سکیں
پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال خصوصاً گاڑیوں کی خرابی یا کسی حادثے کی صورت میں فوری مدد فراہم کر سکیں۔
اس اقدام کو عام عوام اور انڈس ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں نے بے حد سراہا ہے اور پولیس کی اس کاوش کو مثالی قرار دیا جا رہا ہے
دادو پولیس، اپنی قیادت کی ہدایات کے مطابق، اپنے دائرہ اختیار میں مزید تین ہائی وے پٹرول پوسٹس کو فعال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو کہ روزمرہ کی پولیسنگ میں انقلابی بہتری کا باعث بنیں گی۔ کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی ایس ایس پی دادو