ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی خصوصی ھدایت پر ضلع بہر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں میں آج بھی منافع خوروں اور اشیائے ضروریہ کی اضافی قیمت وصول کرنے والے مجموعی طور 51دکانداروں سے91ہزار 5سو روپےجرمانہ وصول کیا گیا
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی بابر صالح راہپوٹو اور مختیار کار جواد پاٹولی نے شہر کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کر کے مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والے12 دوکانداروں سے 20 ہزارروپے جرمانہ وصول کیا، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود بلوچ، مختیارکار علی شیر بدرانی اور اسسٹنٹ مختیار کار اسد اللہ جونیجو کی جانب سے تعلقہ لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں قائم مارکیٹس کا دورہ کرکے وہاں اشیائے خورد ونوش کی اضافی قیمتیں وصول کرنے والے 13 دوکاندار سے27 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا
تعلقہ قاسم آباد میں اسسٹنٹ کمشنر حتف سیال اور مختیار کار عبدالعزیز جونیجو نے تعلقہ قاسم آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کاروائی کرتے ہوئے.13 دوکانداروں سے 19 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا
اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دیہی گوہر مسرور اور مختیار کار ماجد سپیو نے کاروائی کرتے ہوئے تعلقہ کے مختلف علاقوں میں منافع خوروں کے خلاف کاروائی کے دوران 10 تاجروں سے 7 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی حیدرآباد نے بھی مختلف بازاروں کا دورہ کر کے 3 تاجروں سے 17 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا.
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی ھدایت پر روزانہ کی بنیاد پر مختلف افسران کی جانب سے سبزی منڈی میں فروٹ اور سبزی کے آکشن کی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ عوام الناس کو رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ رلیف فراہم کیا جا سکے
.