حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایچ ایم آرٹ پروڈکشن کے سی ای او کامران ریاض آرٹ پروموٹر کے سرپرست اعلیٰ اور حیدرآباد شوبز کی ہر دلعزیز شخصیت حمید ماتلی کی اہلیہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا مرحومہ کی نماز جنازہ مدینہ مسجد قائد آباد لیاقت کالونی میں ادا کی گئی اور ستار شاہ قبرستان کالی موری میں سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ اور تدفین میں مرحومہ کے عزیز و اقارب کے علاوہ شوبز کی جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں پیرزادہ آرٹ پروموٹرکے روح رواں اختر پیرزادہ، ہوا آرٹسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نواب اسرار الحق لغاری،پریس سیکریٹری ولی محمد بھٹی،معروف اداکار ارباب صبح پوٹو،طالب مغل،سندھ آرٹس کونسل سندھ کے چیئرمین رمیش کمار،سینئر وائس چیئرمین وکیل منگریو،معروف اداکار ناصر خان بونیری،راجہ بابو گووندا،پروفیسر تنویر احمد صدیقی،کامران خان،ریاض احمد قریشی،عابد خان،سلیم شاہ،انجمن تاجران سندھ حیدرآباد کے صلاح الدین غوری،محمد علی عباسی،سابق ایم پی اے عبد الرحمن راجپوت،غلام فرید لاشاری،شیراز میمن،ندیم شہاب،عاشق علی،شکیل احمد،رفیق احمد،فاروق چانڈیو،حاجی عبد الوحید، ذو الفقار چوہان،سینئر شوبز قلمکار یعقوب رشید،فن اینڈ آرٹ پروموٹرز کے چیئرمین خلیل رشید ودیگر شامل تھے مرحومہ کی فاتحہ سوئم آج بعد نماز ظہرمذکورہ مسجد میں ہوگی۔