ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث اسکریپ ڈیلرز/ کباڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔ رپورٹ محمد حسین سومرو
ایس ایچ او تھانہ جیکسن انسپکٹر محمد اسحاق کی اسٹاف کے ہمراہ کاروائی۔
چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث داؤد نامی ملزم / کباڑی گرفتار۔
گرفتار ملزم کے کباڑ خانے سے موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس برآمد ہوئے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 327/24 بجرم دفعہ 411 ت پ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔