منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
ڈی پی او احمد محی دین کے حکم اور ڈی ایس پی ملکوال کی سربراہی میں۔ رضا الہی بٹ کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری عوام کا خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی دین کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل رضا الہی بٹ نے ناجائز رکھنے والوں کے خلاف اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرتے ھوئے مدثر سے ریفل 222بورجبکہ 12ضرب روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا جب کہ تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ،ھے
اس موقع پر ایس ایچ او میانہ گوندل رضاالہی بٹ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ میرا ٹارگٹ صرف اور صرف جرائم پیشہ افراد ھیں میں جب تک ھوں تھانہ میانہ گوندل کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ھو گئی اس کے علاؤہ انہوں نے کہا کہ منشیات جیسے مکروہ دھندہ کرنے والوں کو انتباہ کرتا ھوں کہ میں کسی صورت ان کہ یہ دھند نہیں کرنے دوں گا جب کہ ان کے خلاف کاروائیاں کرنا میری پہلی اور آخری اولین ترجیح ھے چاہیے کوئی کتنا بااثر کیوں نہ ھو۔