ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) تھانہ صدر ننکانہ صاحب پولیس نے چور اور ڈاکوو�¿ں کے تین گینگز کے8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے 86 لاکھ سے زائد مالیت کی ایک گاڑی، موٹر سائیکلز ، طلائی زیورات، موبائل فونز ، نقدی اور دیگر چھینا گیا سامان اور اسلحہ برآمد، مسروقہ مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے سلسلہ میں تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے تین ڈکیت گینگ کے 8 سرگرم ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ڈکیتی چوری اور رابری سمیت دیگر 33 مقدمات کا کا86لاکھ29ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیاشہزاد عرف شہزادو ڈکیت گینگ سے 72 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کا مال مسروکہ برامد ہوا ، رضوان عرف جانی ڈکیت گینگ سے تین لاکھ 52 ہزار روپے مالیت کا مال مصروکہ برآمد جبکہ سجاد عرف سجادو ڈکیت گینگ سے 10 لاکھ 32 ہزار روپے مالیت کا مال مصروف کا برآمد ہوا۔ اے ایس پی ننکانہ صابرہ ایوب نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیاتھانہ صدر ننکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے ایس پی ننکانہ صابرہ ایوب نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ آج 33 مقدمات کا سراغ لگا کر 86 لاکھ سے زائد رقم اصل مالکان کے واپس لوٹا دی گئی جوننکانہ پولیس کی کامیابی ہے وارداتوں میں لوٹا ہوا مال واپس ملنے پرشہری بہت خوش دکھائی دئیے شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کوبھی سراہا ہے۔ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس نے قلیل عرصے میں ریکارڈ ریکوری کرنے پر ایس ایچ او اور دیگر انکی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ اور کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کے لئے نقدانعام اورتعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیاہے۔