خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کی سربراہی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ڈینگی سے آگاہی کے سلسلہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربنواز راجہ اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر بلال شاہد نے ملازمین کو ڈینگی وائرس کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ بخارکے ساتھ سردرد، مسلز، ہڈیوں یا جوڑوں میں تکلیف، متلی، قے، آنکھوں کے اندر تکلیف، غدود سوج جانا اور خارش جیسی علامات سامنے آسکتی ہیں۔بیشتر مریض ایک ہفتے کے اندر ٹھیک ہوجاتے ہیں، مگر کئی بار علامات کی شدت بڑھ جاتی ہے اور اس صورت میں یہ بیماری جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف، اے ایم ایس ڈاکٹر غلام حسین قاسمی، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امیر عبداللہ خان، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر توصیف احمد خان، ڈینگی فوکل پرسن رانا ساجد، ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اور این ایم ایس آفیسرز نے بھر پور شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کی زیر قیادت ایک آگاہی واک بھی کی گئی۔