سرگودھا(رپورٹ بیورو طاہراشرف)سرگودھا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ماڈل ریڑھی بازار شاہین چوک اور اوور ہیڈ برج خیام چوک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڈ سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے شفیق نیازی بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کم وقت میں شاندار انداز میں ماڈل ڑیڑھی بازار بنانے پر سیکرٹری آر ٹی اے کو شاباش دی اور انہیں اس بازار کی اونر شپ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شہر میں دیگر مقامات کی نشانی دہی کرکے مزید ریڑھی بازار بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اوورہیڈ برج خیام چوک کے نیچے اور سامنے سے تجاوزات کے خاتمہ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اوور ہیڈ برج کے رنگ ورنگ کا کام جاری ہے جبکہ پل کے نیچے ایل لائٹس بھی لگائی جائیں گئیں۔ مزید بتایا گیا کہ پل کے نیچے واگزار کروائی جگہ پر پی ایچ اے ہاٹیکچر کام کروانے بارے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔