سرگودہا (بیورو ای این آئی)
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں پبلک ڈیلنگ اوقات پر عملدرآمد روزانہ کی بنیاد پر جاری۔اس سلسلے میں آج جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے پبلک ڈیلنگ اوقات میں اپنے آفس میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پبلک ڈیلنگ اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو پابند کیا ہے کہ وہ صبح 10 سے ساڑھے 11 بجے تک دفاتر میں شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں۔ پبلک ڈیلنگ آورز میں اجلاس، فیلڈ وزٹ یا دیگر مصروفیات ترک کر دیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے مقررہ وقت پر متعلقہ دفاتر سے رجوع کریں۔ افسران کی غیر موجودگی یا مسئلہ حل نہ ہونے کی شکایت پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔