ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے)کوہ سلیمان تمن بزدار کے علاقے مبارکی میں تین چھوٹی بچیاں ڈیم میں ڈوب کر جان کے بازی ہارگئیں۔
تینوں ننھی بچیاں 5th کلاس میں پڑھ رہی تھیں۔ تینوں بچیاں آپس میں 2 سگی بہنیں اور ایک کزن بتائی جا رہی ہیں ہیں۔ جبکہ انکی عمریں 10 سے 13 سال تھیں
تینوں بچیاں اپنے رشتے داروں کی شادی میں شرکت کیلئے گئی ھوئی تھیں، وہ کھیلتے ھوئے پانی کے ڈیم میں گرنے سے جابحق ہو گئیں۔