ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کی ہدایت پر نو تعینات سول ڈیفنس آفیسر ننکانہ صاحب فریحہ فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ننکانہ سٹی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرنے والی 11 دوکانوں کو سیل کرکے سامان ضبط کرلیا۔سول ڈیفنس آفیسر فریحہ فاروق نے کہا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی آئل یونٹس اور ایل پی جی سلنڈر کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بظاہر یہ معمولی سا کام ہے لیکن کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔