ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ندیم احمد )تھانہ سید والہ کی کاروائی ، چار ملزمان گرفتار، 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید ندیم عباس کی ہدائت پرپولیس تھانہ سید والہ نے4ملزمان کو گرفتار کرکے ڈکیتی کی واردات کے دوران 45لاکھ روپے سے زائد مالیت کا چھیناہوا سامان برآمد کرلیاملزمان نے تین ماہ قبل سید والا کے علاقہ میں غلام مصطفی کے ڈیرے پر ڈکیتی کی واردات کے دوران گن پوائنٹ پر ٹریکٹر، نقدی اسلحہ اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے تھے ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی اور راہزنی کی دو وارداتوں کااعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیںڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی