ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) شاہکوٹ روڈ پر واقع چک نمبر 5 کو دیگر دیہاتوں سے ملانے والی نی زیر تعمیر سڑک میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہورنے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب میں ہونیوالی کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں تفصیلات کے مطابق ننکانہ شاہکوٹ روڈ پر واقع 5 چک سے 10 چک، 11 چک ،19 چک ، 20 چک اور پنج پلہ تک جانے والی سڑک گزشتہ دس سالوں سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس پر ٹریفک کا چلنا انتہای دشوار گزار ہو چکا تھااس سڑک کی تعمیر نو کی منظوری ہو چکی ہے۔مشتاق اینڈ سنز کا ٹھیکیدار تقریباً 18 کلو میٹر طویل سڑک کو تعمیر کر رہا ہے۔ چک نمبر 10 کے رہاشی رانا محمد زاہد افضل ، چک 11 کے رانا صفوان، چک 20 کے رانا عارف ،چک 19 کے سرور گجر و دیگر نے احتجاج کرتے ہوے صحافیوں کو بتایا تھاکہ چک نمبر 5 سے پنج پلہ تک 18 کلو میٹر کی یہ روڈ گزشتہ کی سالوں سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جو 30 سالوں کے بعد تعمیر ہونے لگی ہے مگر بدقسمتی سے ٹھیکیدار اس زیر تعمیر روڈ پر ٹھیکیدار ڈنکے کی چوٹ پر تین نمبری پلی اینٹیں استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکہ ایک نمبر اینٹوں کا منظور ہوا ہے جبکہ ٹھیکیدار نے سڑک کے دونوں کناروں میں تین نمبری ناقص پکای والی انٹیں لگا کر اوپر مٹی ڈال دی ہے۔اس سلسلہ میں سوشل ایکٹیوسٹ محمد اسلم نے تحریری طور پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور کو شکائیت جمع کروا ئی جس پرمحکمہ انٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔