ڈیرہ غازیخان (ڈاکٹر بلال لودھی). پولیس نےقرآن کی طالبہ معصوم بچی مقتولہ کا قاتل گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او سید علی کاظمی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ
آج ہم ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والے واقعے کے بارے میں آپ کو آگاہ کر رہے ہیں، جس میں ایک معصوم بچی علیزہ، جو قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھر سے نکلی تھی، اغوا کا شکار ہوئی۔ اس کے بعد اسے بے رحمی سے زیادتی اور قتل کا نشانہ بنایا گیا۔
مدعی کی شکایت پر فوری طور پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔ یہ واقعہ تھانہ جھوک اُوترا کی حدود میں پیش آیا۔ دوران تفتیش ایک شخص، مسمی توفیق ولد منیر، جو کہ مدعی کا بھتیجا بھی ہے، کو مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے نہ صرف اپنی کزن کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا بلکہ قتل کا بھی اعتراف کیا۔ اس کی نشاندہی پر پولیس نے دھان کی فصل سے مقتولہ کی لاش برآمد کی۔
پولیس نے فوری طور پر کرائم سین یونٹ اور PFSA ٹیم کو طلب کر کے تمام شواہد اکٹھے کیے۔ مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور اس کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔
یہ کیس ڈیرہ غازی خان ۔