چک جھمرہ تھانہ ساہیانوالہ تعینات کانسٹیبل ڈرائیور (ر،فوجی) حق نواز دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے جانبحق ہونے والے جوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں غازی سرکل افسر نشاط آباد رانا عمر دراز خان کے ساتھ دیگر اہلکاروں نے بھی شرکت کی، غازی رانا عمر دراز خان نے شہید ہونے والے کانسٹیبل ڈرائیور کے ورثا سے بھی ملاقات کی اور انکو یقین دلایا کہ پولیس ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے ضرورت پڑنے پر فیصل آباد پولیس آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی شہدا ہمارا ورثہ ہیں جنکو ہم کبھی نہیں بھولتے۔۔
( رپورٹ اسیسٹنٹ بیورو چیف فیصل آباد علی ریحان )