منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات براٸے سال2024 _26 کے لیے اجلاس مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ممبران نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر دیوان معیز اللہ کوچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب کیا گیا ، کیپٹن ر تیمور احمد سینٸر ناٸب صدر جبکہ عبدالمتین چغتاٸی ناٸب صدر منتخب ہوٸے۔الیکشن کمشنر کے فراٸض سید مظاہرحسین زیدی نے سرانجام دیے،انہوں نے نومنتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ مذکورہ تمام نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا ہے پیر سید حیدر رضا نقوی نے حلف لیا۔