سرگودہا (ڈویژنل بیورو چیف)سرگودھا
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ضلعی پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے زیر تعمیر 47 پل فلائی اوور کے باعث قینچی موڑ روڈ پر ٹریفک کے بہاو ¿ میں رکاوٹ کا موقع پر جا کر جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک یوسف چیمہ بھی موجود تھے۔ دونوں انتظامی افسران نے موقع پر ساری صورتحال کا جائزہ لے کر ٹریفک کو رواں رکھنے کے ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ تعمیراتی جگہ پر ڈاﺅریشن بورڈز لگائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک 47 پل سے قینچی موڑ تک سڑک پر ٹریفک کو دوسرے روڈ کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے۔ صرف صبح 6 سے شام 6 بجے تک سڑک ٹریفک کے لیے استعمال کی جائے اور اس دوران ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے موقع پر موجود ہونا چاہیے۔ اتوار کے روز سڑک پر ٹریفک لانے پر مکمل پابندی ہوگی اور متبادل روڈ کو استعمال میں لایا جائے گا۔ انہوں نے ٹھیکیدار کو بھی ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام کے دوران تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے