ڈیرہ غازیخان (ڈاکٹر بلال لودھی بیوروچیف) شہدائے APSمیموریل ہائی سکول کے ٹیچر کا طالب علم پر تشدد گرنے سے سر پھٹ گیا۔ذرائع کے مطابق۔گورنمنٹ شہدائے APS میموریل ہائی سکول دہم اقبال کلاس ٹیچر اویس نے طالب علم عبداللہ اکبر پر سٹک سے تشدد کیا اور کلاس روم میں مزید سزا کیلئے کھڑا کر دیا تھوڑی دیر گزرنے پر طالب علم چکرا کر ڈیسک پر گرنے سے سر پھٹنے سے زخمی ہوگیا زخمی طالب علم عبداللہ اکبر کو ہسپتال پہنچایا گیا ہسپتال عملہ نے سر میں ٹانکے اور فوری طبی امداد کے بعد چھٹی دے دی طالب علم عبداللہ اکبر کو ان کے گھر پہنچایا گیا بتایا گیا ہے کہ ٹیچر اویس کا طالب علموں پر تشدد کرنا معمول ہے اور یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن مار نہیں پیار کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے عوامی حلقوں نے مزکورہ سکول ہیڈ ماسٹر سے ٹیچر اویس کے خلاف نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔