ڈیرہ غازیخان(ڈاکٹر بلال لودھی بیوروچیف)
وزیراعلی پنجاب کیطرف سے طلباوطالبات کو دودھ فراہمی کی چیکنگ کیلئےڈپٹی کمشنر مہر شاہدزمان لک نےگورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول نمبر ون کا دورہ کیا۔سکول میں دودھ تقسیم کے ریکارڈ کا معائنہ کیا،طلباوطالبات سے دودھ کی فراہمی،تدریسی امور بارے معلومات لیں۔
ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارا مستقبل و اثاثہ ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف انہیں صحت مند و توانا دیکھنا چاہتی ہیں،طلباوطالبات حکومت پنجاب کیطرف سے اربوں روپوں سے فراہم کردہ دودھ ضرور پیئیں اور صحت بنائیں،ڈپٹی کمشنر نے سکول میں اساتذہ اور طلباوطالبات کی حاضریاں چیک کیں اور
سکول میں سولنگ کو بہتر کرنے اور لان میں پودے لگانے کا حکم بھی دیا۔