منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )گھیگا چوک، پھالیہ روڈ سے چک بساوہ روڈ تک سڑک کی تعمیر کے لئے 28 کروڑ روپے کی منظوری ہو گئی ہے اور چند ہفتے میں ٹینڈر پروسس مکمل کیا جائے گا۔
اس سڑک کے وسیع ہونے سے سکول محلہ، منشی محلہ، قلعہ گجراں، للہ ٹاون، ارشد ٹاون اور عارف آباد سمیت کئی آبادیوں کو فائدہ ہوگا نیز دیہات سے آنے والوں کے لئے شہر کا ایک بائی پاس ثابت ہوگا۔