رپورٹ : محمد حسین سومرو
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعدہ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز،آئی ٹی،اے آئی جیزایڈمن، شکایتی سیل،آپریشنز اور پی ڈی آئی ٹی نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو اے آئی جی شکایتی سیل نے شعبہ کی مجموعی کارکردگی اور تدارک/اذالہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی جی پی شکایتی سیل (سی ایم ایس پورٹل) کو عوام کی جانب سے بذریعہ خط،ٹیلی فون،ایس ایم ایس،ای میل اور واٹس ایپ پر شکایت موصول ہوتی ہںے۔ بریفنگ
عوام اپنے مسائل کے حل کے لیئے شکائتی سیل کے ٹیلی فون نمبر 1715 پرکال اور ایس ایم ایس،ای میل aigcomplaints.cpo@sindhpolice.gov.pk،اور واٹس نمبر 03141088831 کے ساتھ ساتھ آئی جی پی کمپلین سیل، سی پی او کراچی کو بذریعہ خط بھی شکایات ارسال کرتے ہیں۔بریفنگ
تھانوں پر اچھی شہرت کے افسران کی تعیناتی اور شکایات کا بروقت اذالہ ہماری ترجیح ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
شکایتی سیل کو پیپرلیس کرکے خواتین اور بچوں کےحقوق سمیت دیگر شکایات کی ایک جگہ وصولی اور حل کو ممکن بنایا جائے۔آئی جی سندھ
ڈی آئی جی آئی، ہیڈکواٹرز اوراے آئی جی شکایتی سیل شکایتی طریقہ کار کو مذید آسان اور عوام کی رسائی کے قابل بنائیں۔آئی جی سندھ
افسران شکایات کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور متعلقہ افسر سے اس کی تعمیلی رپورٹ /جواب طلبی کو یقینی بنائیں۔ آئی جی سندھ