منڈی بہاوالدین، 12 ستمبر 2024 ( میاں شریف زاہد )
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ کی غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری،
اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے موضع حسن میں غیر قانونی پٹرولیم ایجنسی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولیم ایجنسی کو سیل کر دیا اور مشین سمیت سامان کو بھی قبضہ میں لے لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گا۔