ایس ایس پی ساؤتھ جناب ساجد عامر سدوزئی صاحب کی ہدایات پرکلفٹن پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن : رپورٹ ۔محمد حسین سومرو
کلفٹن پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا
ایس ایچ او کلفٹن کی کامیاب کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزم چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ الزام نمبر 331/2024 جرم دفعہ 9(I)3-a تھانہ کلفٹن درج کرلیا گیا۔۔
گرفتار ملزم کا نام ربیلو ولد جان محمد گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جو مختلف تھانہ جات میں گرفتار ہوکے جیل جاچکا ہے۔ جس کا ریکارڈ معلوم کیا جارہا ہے۔۔
ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔
ایک اور کاروائی میں کلفٹن پولیس نے اپر گزری میں جواء کھیلنے والوں چھ (6) جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے جواء کھیلنے کے مختلف الات، نقد رقم برآمد ہوی۔ جن کے خلاف تھانہ کلفٹن میں FIR نمبر 332/2024 جرم دفعہ 5/5-A درج کرلی گئی ہے۔۔