باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری)
باندھی شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام دوست اتحاد کی جانب سے مرکزی عید گاہ سے پریس کلب تک شہر کے نامور سیاسی سماجی اور مزہبی شخصیت علامہ افتخار احمد عباسی کی قیادت احتجاجی جلوس نکالا گیا احتجاج جلوس مورو روڈ ، حسینی چوک ،اسٹیشن چوک ،شاہی بازار ،داتا چوک سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا جہان۔ عوامی دوست اتحاد کے رہنما علامہ افتخار احمد عباسی ،خیر دین قریشی،استاد شمشیر مغل،محمود سنارا،مختیارعباسی ،طارق جاوید ۔ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا افسران اپنی نااہلی ،اور چوری کو۔چھپانے کے لیے باندھی شہر میں 16 سے 18 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا عزاب کر رکھا ہے شدید گرمی میں۔ شہری تڑپ رہے ہیں شہر کے معززین اور وڈیروں کی بجلی مفت دی گئی ہے جس کی سزا شہریوں کو دی جا رہی ہے یہ بدمعاشی اور غنڈا گردی اب نہین چلنے دینگے بجلی چوری میں ایس ڈی او واپڈا ، ایکسین واپڈا ملوث ہیں جو رشوت لیکر۔ وڈیروں کو چوری بجلی دے رہے ہیں رہی سہی کسر شہر کے منتخب نمائندوں کونسلروں اور چیئرمین۔ نے پوری کر دی۔ بلدیاتی انتخابات میں شہریوں کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیے اور اب شہری بجلی گیس سمیت دیگر بنیادی حقوق کے لیے پریشان اور احتجاج کر رہے ہیں لیکن یہ منتخب نمائیندے نظر نہیں آ رہے منتخب نمائیندے ہوش کے ناخن لیں اور شہریوں کو بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں اور شہریوں کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہون اور اگر شہر سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ نہین ہوا تو شہریوں کے ساتھ مل کر اسی ڈی او آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا