باندھی (رپورٹ غلام محمد غوری)
باندھی شہر میں ایک بار پھر بد امنی کا۔راج نامعلوم چور شہر کی دو دکانوں کا صفایا کر گئے پولیس اور چوکیدار بری طرح ناکام شہریوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چور داتا چوک مورو روڈ پر مظھر ائرن اسٹور اور بشیر خاصخیلی کریانہ کی چھت پھاڑ کر 5 لاکھ روپے نقعد اور لاکھوں روپے کا۔سامان لے اڑے اطلاع پر پی پی رہنما عبدالواحد جمالی ،اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات لی داتا چوک پر چوکیدار اور پولیس ڈیوٹی انجام دیتے ہیں لیکن چور پولیس اور چوکیداروں کی آنکھوں میں دھول ڈال کر ایک ہی رات میں دو دکانوں کا صفایا کر گئے۔ ادھر دکانداروں بشیر خاصخیلی ،مظھر اور دیگر نے چوری کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا کہ چوکیداروں اور پولیس کے ہوتے ہوئے شہر میں چوریاں ہونا پولیس اور چوکیداروں پرسولیہ نشان ہے ادھر پی پی رہنما عبدالواحد جمالی نے جائے واردات پر پہنچ کر تفصیلات لی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس جلد تحقیقات کر کے ملزمان کو گرفتار کرے