ملتان( بیورو رپورٹ) بلوچ اتحاد کونسل پاکستان کا مشاورتی اجلاس ملتان میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت سردار صادق خان لاشاری صدر بلوچ اتحاد کونسل پاکستان نے کی ،اجلاس میں پلوچ برادری کے اتحاد اور انکو درپیش مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی گئی ،اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ بلوچ قوم نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ وفاداری کو مقدم رکھا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان سے محبت اولین رہے گی ۔اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ یونین کونسل کی سطح پر بلوچ برادری کی تنظیم سازی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ پوری بلوچ قوم ملک اور قوم کی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے ،
اجلاس میں حاجی فیاض خان کورائی سردار اکرم خان گشکوری ،حاجی عبد الرزاق خان ،سردار برہان خان لاشاری ،رشید خان لغاری ،انجم خان پتافی زبیر خان یونس خان رمضان خان صفدر خان اور گیلے وال سے اصغر بلوچ جبکہ رمضان خان خلیل خان بلال شہباز ایڈووکیٹ،ضیاء بلوچ سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی
اجلاس کے آخر میں چیئرمین سردار حسنین خان لغاری کا شکریہ ادا کیا گیا اور انکی بلوچ اتحاد کونسل کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔