بھاولنگر(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
ٹریفک ایجوکیشن یونٹ بھاولنگر کے زیراہتمام
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن کے مطابق اور جناب نصیب اللہ خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کے احکامات پر اور جناب ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اکمل عمرسکھیرا کی زیر نگرانی میں
ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اور ڈی ایس پی اکمل عمرسکھیرا اور انسپکٹر ریاض احمد وٹو کے ہمراہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج آف بوائز بہاولنگر سے میٹنگ کی۔
اور تمام کالج میں زیر تعلیم ایسے طلباء وطالبات جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے اور ان کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہے۔
وہ اپنا موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔
جناب ایڈیشنلIG مرزا فاران بیگ ٹریفک پنجاب لاہور کے حکم سے سپیشل مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
جس میں لرنر کے عرصہ *42* یوم کی رعایت دی گئی ہے۔
لہذا اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔اور گروپ کی شکل میں ٹریفک خدمت مراکز میں آ کر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں ۔
ہمارے ٹریفک آفیسر اور خدمت مراکز تمام طلبہ اور اساتذہ اکرام اور عوام الناس کی خدمت کے لیے ہر وقت میسر ہیں ۔
اس کے علاوہ تمام طلبہ اور اساتذہ اکرام ھلیمٹ کو لازمی پہن کر ڈرائیونگ کریں ۔
• بغیر ھلیمٹ کے قانون کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
• ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں ۔