بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
بھاولپور کے تھانہ دھوڑ کوٹ کے دبنگ ایس ایچ او افضل نواز نےتھانہ دھوڑ کوٹ کی حدود میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا۔قاتل کمسن ملزم نکلا۔
اندھے قتل کے کمسن ملزم کی گرفتاری پر ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید کی ایس ایچ او افضل نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس۔۔۔ڈی ایس پی فرخ جاوید کا کہنا تھا کہ
چند روز قبل متوفی 55 سالہ اکبر کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا گیا تھا۔جس پر تھانہ دھوڑ کوٹ کے قابل ایس ایچ او افضل نواز نے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز نے ڈی ایس فرخ جاوید کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی
ایس ایچ او افضل نواز اور ایس آئی فیاض حسین نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے ملزم ٹریس کیا
ملزم شاکر سے مقتول کا شناختی کارڈ موبائل اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، ملزم نے متوفی کو رقم کی لالچ میں قتل کیا تھا،
ایس ایچ او افضل نواز کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اسد سرفراز نے روزانہ کی بنیاد پر تفتیش مقدمہ کو مانیٹر کیا، مقتول اکبر نے پسماندگان میں 4 بچے اور ایک بیوہ کو چھوڑا۔ مقتول کے لواحقین اور سیاسی و سماجی حلقوں نے تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس کے ایس ایچ او افضل نواز اور پولیس ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا