بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
ڈاہرانوالہ پولیس کی مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی،ملزم سے 1260 گرام چرس برآمد،مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈاہرانوالہ کے دبنگ ایس ایچ او نواز احمد وٹو اور ان کی ٹیم کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں.پولیس نےمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا.پولیس کی تازہ کاروائی مخبر کی اطلاع پر اڈاہ 75 موڑ پر کی گئی.جس میں ملزم محمد عظیم سے 1260 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دیگر کاروائیوں میں بی کیٹگری کا مطلوب اشتہاری ملزم محمد اکرام ،منشیات فروش محمد عثمان اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم اجمل کو بھی گرفتار کر لیا. دبنگ ایس ایچ او نواز احمد وٹو نے میڈیا کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ کاروائی میں پکڑے گئے منشیات فروش عادی مجرم ہے.منشیات فروشوں کو لوگوں کی زندگیوں سے نہیں کھیلنے دیں گے.ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.پولیس ڈاہرانوالہ شہر سے ہر قسم کے جرائم پر قابو پانے کے لیے تنددہی سے سر گرم عمل ہے.