پاکستان پیپلزپارٹی کے ممتاز رہنماء سابق MPA چشتیاں/ڈاہرانوالہ حافظ علی اسداللہ (مرحوم)کو ہم سے بچھڑے سات برس بیت گئے ہیں۔ 15 اکتوبر 2024.ءبروز منگل کو اس عظیم رہنماء کی ساتویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔احمد ندیم سلیمی نے کہا کہ ہم اللہ پاک کے حضور اپنے والد (مرحوم)حافظ علی اسد اللہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں۔
یاد رہے کہ حافظ علی اسد اللہ ایک متوسط آرائیں فیملی سے تعلق رکھتے تھے حافظ علی اسد اللہ (مرحوم)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رکن اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی اور بااعتماد ساتھیوں میں سے تھے ڈاہرانوالہ کی سبزی منڈی،غلہ منڈی،پراجیکٹ آفس،اور گرڈاسٹیشن بنانے والے اور ڈاہرانوالہ کو پہچان دینے والے اور سب سے زیادہ محنتی عوامی لیڈر رہے انکی علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے مثالی خدمات کو تادم زندگی یاد رکھا جائے گا ۔سابق MPA حافظ علی اسد اللہ (مرحوم)سے سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو بڑی محبت رکھتے تھے اور ان سے ملنے کے لئے چشتیاں تشریف لائے اور تنگ گلیوں میں پیدل چل کر حافظ علی اسد اللہ (مرحوم)کے گھر گئے۔اور یہ اعزاز صرف (مرحوم)کو ہی حاصل ہوا