رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ترجمان ڈی آئی جی ایسٹ زون
تھانہ مبینہ ٹاؤن کے علاقے مین یونیورسٹی روڈ پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ۔
ملزمان موٹرسائیکل سوار شہری نیاز کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنا رہے تھے۔
گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ساتھی ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 عدد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد۔
گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
ہلاک ملزم کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم زاہد ولد ہاشم کو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ہلاک ملزم کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔