حب ( نمائندہ ای این ائی نیوز )گڈانی کے ترقی اور خوشحالی کے دعویداروں نے گڈانی میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا کر گڈانی اور پوری دنیا کو حیران و پریشان کردیا ذمہ دار کون ،؟گڈانی کے سماجی کارکن گلزار بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ کا خوبصورت ساحلی پٹی گڈانی بدصورتی میں تبدیل ہوچکی ہے بڑی بڑی انڈسٹریوں کی دامن میں چمکتا گڈانی شہر کھنڈرات بن چکا ہے ایسا لگتا ہے گڈانی کی غریب عوام کے ساتھ ایک سوچی سمجھی سازشی جال بچھا گیا ہے گڈانی کے ماہیگروں کی جیٹی اور ساحل پر قبضہ مافیا کا قبضہ غریب ماہیگر جائے تو کہاں جائے کوئی فریاد سننے والے ہی نہیں گڈانی شہر کو نیلام اور کھنڈرات بنانے میں کوئی خسر نہیں چھوڑا
گڈانی کے عوام کی خوشحالی اور گڈانی شہر کے ترقی کی دعویداروں نے گڈانی میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا کر گڈانی اور پوری دنیا کو حیران و پریشان کرکے
*صدیوں سے گڈانی شہر کی غریب ماہیگری عوام کو اس دور جدید میں بھی پتھروں کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا گیا ہے بڑی بڑی میگا پراجیکٹس کی دامن میں اور لسبیلہ کے دو بڑے بڑے سیاسی پارٹیوں کے سامنے گڈانی شہر ترقی کی بجائے کھنڈرات بن چکا ہے ایک طرف ماہیگروں کی جیٹی اور ساحل پر قبضہ کرکے جیٹی کو ناکارہ بنا دیا دوسری جانب غریب ماہیگر سمندری کٹاؤ سے بچاؤ بند نہ ہونے سے پریشان اور لکھے پڑھے نوجوان نسل بےروزگاری کی دلدل میں بُری طرح پھنس چکی ہے انہوں نے کہا کہ
گڈانی شہر کی ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز آتے ہیں تو گڈانی میونسپل کمیٹی کے چئیرمین گڈانی شہر کی ایم و مین مسئلوں کو نظرانداز کر کے عوامی فنڈز کو بےدردی اور غلط اپنے مفاد میں استعمال کرتے نظر آتے ہیں گڈانی کراس سے لیکر گڈانی شہر تک سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار پینے کے پانی کی پائپ لائنے گندگی سے بھرا اور خستہ حال ہوچکے ہیں
*ہم وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے پرزور اپیل و مطالبہ کرتے ہیں گڈانی کے ایم و مین مسئلوں کو حل کروانے میں اپنا مخلصانہ کردار ادا کریں اور گڈانی کے غریب ماہیگروں کا جیٹی قبضہ مافیا کی فبضے سے آزاد کرکے ماہیگروں کی جیٹی کو تعمیر کیا جائے*