حب( نمائندہ ای این ائی نیوز )
بلوچستان کے شہر قلات میں حقوق العباد فاونڈیشن کے تعاون سے گندارسوشل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے زیراہتمام کلائمیٹ چینج(موسمیاتی تبدیلی) سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا
سیمینارمیں سیاسی پارٹیوں کے سرگرم کارکنان سوشل ورکرز شعراء ادباء اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آگاہی سیمینار کی صدارت چیف ایگزیکٹو گندار سوشل ڈیولپمنٹ سوسائٹی موسی خان مینگل نے کی جبکہ مہمان خاص سیاسی قبائلی رہنماء سردار عزت خان پندرانی تھے اسٹیج کے فرائض نوجوان ادیب ظہورمہر نے انجام دی
موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی سیمینار سے براہوئی زبان کے نامور شاعر نبی بخش انجم ظہومہر موسی خان مینگل_کونسلر میر اشفاق مینگل، پیپلزپارٹی قلات کے رہنماء فضل الرحمن رحمانی, سماجی کارکن معروف شخصیت سلطان گولڈن اور دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے موسمیاتی تبدیلی کی وجوہات اور ان سے پیداہونے والے اثرات اور لوگوں میں اس نسبت سے شعور اجاگر کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوےکہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں نے زرعی شعبے کو کافی متاثر کررکھاہے اس سلسلے میں زمینداروں اور عام عوام میں شعور اجاکرنے کی اشد ضرورت ہے ایسے ہی آگاہی سیمیناروں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔