حب ( نمائندہ ای ائی این نیوز ) ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی صدرات میں کے الیکٹرک سرکاری اداروں بقایات جات کے حوالے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کی
ایم اور متعلقہ اداروں افسران کی شرکت ۔ ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کے افسران سے مشاورت کے بعد بقایاجات کو مرحلہ وار ادا کرنے پر اتفاق تفصیلات کے مطابق
۔ ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی سربراہی میں حب میں سرکاری اداروں کے بقایاجات کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس حب میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کے الیکٹرک جنرل مینجر رضا حسین میمن کی ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کو بقایات جات کے حوالے سے بریفنگ دیا ۔
کے الیکٹرک حکام نے بقایاجات کی وصولی کے لئے ڈپٹی کمشنر حب کو لسٹ فراہم کیا اور درخواست کیا۔ اجلاس میں چیئرمین میونسپل کارپوریشن بابو فیض شیخ ، ڈی ایچ او ڈاکٹر غنی بلوچ ، ایم ایس حب ناصر شیخ ، ڈی ایس پی وندر منظور مینگل، ڈی ای او حبیب اللہ برادیہ ، سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کے متعلق افسران موجود تھے ۔
اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران و ذمہ داران سے مشاورت بعد بقایا جات کی ادائیگی کو مرحلہ وار ادائیگی پر اتفاق ہوا
ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے کے الیکٹرک کے افسران کو یقین دہانی کرائی کے ضلعی انتظامیہ متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کی موجودگی میں جو مرحلہ وار ادائیگیوں پر اتفاق ہوا ہے اس کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ضرور کے الیکٹرک کو مدد فراہم کرے گی ۔ کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کی بحالی کو یقینی بنانے والے کردار کو جاری رکھے ۔