حیدرآباد(بیورو رپورٹ)
حیدرآباد پریس کلب کے زیر اہتمام 21 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ممتاز عالم دین مفتی محمد اسماعیل حسین نورانی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ذکر رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بڑی سعادت مندی اور نجات کا ذریعہ ہے جن کے ذکر کو بلند کرنے کا ذمہ خود رب نے لیا ہے اس وقت ہمارا معاشرہ غلط فہمیوں کی لپیٹ میں ہے سوشل میڈیا لوگوں میں کنفیوژن پھیلاتا ہے نوجوانوں کو اس جانب سوچنا ہوگا مفتی اسماعیل نورانی نے کہا کہ اسلام کے فرائض واجبات اور سنت سے اگر کوئ عمل نہ ٹکراۓ وہ عقیدت ہے اس کا اظہار کرنے میں کوئ حرض نہیں خوشی خود اپنی جگہ بناتی ہے البتہ خوشیاں مناتے ہوۓ ادب کا لحاظ رکھا جانا بہت ضروری ہے مفتی اسماعیل نورانی نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 ربیع الاول کے ایام میں 54 لاکھ زائرین کی مدینہ شریف آمد ہوئ دنیا بھر میں حضور پر نور کی آمد کا میلاد شایان شان طور پر منایا گیا جسے سوشل میڈیا پر بھی دکھایا گیا ذکر مصطفے کے معاملے میں بھی لوگوں نے الجھنیں پیدا کردی ہیں ادب کے ساتھ وقت گزارنا بڑی بات ہے مفتی اسماعیل نورانی نے کہا کہ اہل فلسطین کی بے پناہ قربانی کے باوجود ان کے پاس دولت مصطفے باقی ہے وہ عظیم مقصد کے لئے ڈٹے ہوۓ ہیں دلوں میں عشق رسول کا اجالا کئیے بیٹھے ہیں۔مفتی اسماعیل نورانی نے کہا کہ دینی محافل کو رسم نہ بنائیں۔بلکہ اپنے اندر کیفیت پیدا کریں محفل اگر ہمیں حضور پر نور کے قریب کردے تو سمجھ لیں کہ وہ محفل مدینہ میں ہے ہمیں اپنی اگلی منزل پر نظر رکھنی چاہیے محفل میلاد شریف میں ملک کے معروف ثناء خواں شفیق احمد نے اپنے مخصوص انداز میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ محسن اشرفی نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیا اور حمد کا نذرانہ پیش کیا محفل میلاد میں حیدرآباد پریس کلب کے صدر ساجد خانزادہ نے مفتی اسماعیل حسین نورانی، فنانس سیکرٹری ہارون آرائیں نے ثناء خواں شفیق احمد، ممبر گورننگ باڈی محمد حسین خان نے رفیق شیخ، ارشد انصاری نے شاہد قریشی اور سینئیر صحافی جنید خانزادہ نے محسن اشرفی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا محفل میلاد میں حیدرآباد پریس کلب کے سیکرٹری ظفر ہکڑو، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی عبدالجبار خان، مئیر حیدرآباد کاشف شورو، اراکین سندھ اسمبلی انجنیٸر صابر حسین قأئم خانی،راشد علی خان، ایم کیو ایم کے ڈسٹرکٹ انچارج ظفر صدیقی، سابق ایم پی اے راشد خلجی، عبدالرحمان راجپوت، افتخار قائم حانی، ندیم قاضی، محمد نعیم، الحاج گلشن الہی قادری، مسرور احمد زئ، چیمبر آف کامرس کے عدیل صدیقی، احسن ناغڑ، اعجاز علی راجپوت،چودھری مظہر الحق،محمد دانش عطاری، محمد عارف عطاری، نبی بخش سیٹھیو، اورنگزیب ارائیں، عبدالحفیظ قریشی نورانی،سعید اختر نورانی، آفتاب خانزادہ، ڈاکٹر صولت جعفری، اعظم خان، شفیق لاڈلہ،حمید میمن، اکرام الدین گڈو، سلیم حسین وہرہ، ابراہیم قریشی اور سکندر راجپوت سمیت معززین عمائدین شہر اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی محفل میلاد کا اختتام صلواة و سلام پر ہوا مفتی اسماعیل نورانی نےسینٸر صحافی علی حسن کی جلد صحت یابی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئیے خصوصی دعا کرائ، پریس کلب کے فنانس سیکریٹری ہارون ارائیں کی اہلیہ سینئیر صحافی غلام قادر توصیفی کی ہمشیرہ اور سینئیر صحافی سلیم جہانگیر سمیت مرحومین کے ایصال ثواب کے لئیے مغفعرت کی دعا کی آخر میں محفل میلاد کے شرکاء کے لئیے لنگر کا اہتمام کیا گیا