مئیر حیدر آباد کاشف شورو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے صرف بھتہ خوری کی ہے کام کوئی نہیں کیا چالیس سال سے نالوں کی ڈی سیلٹنگ نہ کرائی جو اب ہم کروارہے ہیں اور نوے فیصد کام کرچکے ہیں،وہ حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں۔نوتعمیر شدہ اور نئی تعمیر ہونے والی شاہراہوں کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں عوامی نمائندے سڑکوں پر تھے تمام افسران نے پمپنگ اسٹیشنز کو خود مانیٹر کیا اور واسا بلدیہ و ضلعی انتظامیہ نے مل کر کام کیا جو آئندہ بھی کرتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری ہے تاہم ہم کسی کو بے روزگار کرنا نہیں چاہتے کیونکہ پیپلز پارِٹی نے ہمیشہ روزگار دیا ہے انہوں نے کہا کہ کوشش کرینگے جہاں انکروچمنٹ ختم کی وہ دوبارہ نہ قائم ہو کیونکہ ان تجاوزات کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جو ناقابل برداشت ہے، مئیر حیدر آباد نے کہا کہ آٹو بھان روڈ پر نالے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس میں رکاوٹ بننے والے بجلی کے پولزکو ریمو کرادیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر برسات سے قبل روڈ بنا بھی دیں تو وہ دوبارہ تباہ ہوجاتا اس لئے نالے کا کام مکمل ہوتے ہی اس روڈ کو بنایا جائے گا ، مئیر حیدر آباد کاشف شورو نے کہا کہ کوشش کررہا ہوں کہ ایک بڑی گرانٹ لیکر شہری مسائل کو حل کروں کیونکہ اب تک جو کام کررہے ہیں وہ حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کی بچت سے ہورہا ہے اور اس میں۔بھی کوشش ہے کہ تمام مسائل حل کرلیں علاوہ ازیں مئیر حیدر آباد نے افتتاحی تقاریب سے بھی خطاب کیا اور عوام نے ان کا بھرپور استقبال کیا
حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افئیرز کا قیام،پہلا اجلاس مگسی ہاؤس حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت نواب راشد علی خان نے کی،اجلاس سے قبل تمام بورڈ ممبران نے مرحوم سلیم احمد شیخ اور ایم پرکاش کو خراج عقیدت پیش کرتے ان کی تصاویرین کے سامنے پھول اور شمع جلا کر خراج عقیدت پیش کی،اجلاس میں انسٹیٹیوٹ کی 3 سالہ منتخب باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا۔مشترکہ طور پر تمام ممبران نے اجلاس میں قاضی اسد عابد کو سرپرست اعلیٰ، نواب راشد علی خان کو سرپرست، محمد محسن عباسی کو صدر، عبدالوہاب منشی کو سیکریٹری جنرل، عمران علی بورانو کو سینئر نائب صدر، راشد سلیم شیخ کو نائب صدر، جوائنٹ سیکرٹری راس ایم پرکاش، فنانس سیکرٹری صدف رضا وڑائچ ، میڈیا سیکرٹری ناصر شیخ کو منتخب کیا گیا، جبکہ منیجنگ کمیٹی کی چیئرپرسن یاسمین مری، سیکرٹری انیلا جینسانی کو منتخب گیا، جبکہ مینارٹی کونسل کا کنونئیر درشن لال کو منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں نامور قانون دان امداد علی انڑ،مسعود احمد جمانی،شہزاد رضا وائچ،احمد قریشی سمیت معززین،سول سوسائٹی نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کے صدر محسن مگسی نے کہا ہے کہ حیدرآباد اور سندھ کے کلچر کو فروغ دیں،ملک میںموجود سفارتکاروں اور معززین کو دعوت دیں ، حیدرآباد کاکلچر یونیورسٹی اور دیگر ادارے ہیں ان کے طلبہ کے مسائل کو اجاگر کریں ، انہوں نے کہاکہ اسی طرح دیگر سندھ کے شہر جن میںہالا، تھرپارکر شامل ہیں جہاں ثقافتی طرز کا کام کیا جاتا ہے حیدرآباد میں چوڑی کی بڑی صنعت ہے جس سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے ، حیدرآباد میں بنائی جانے والی کانچ کی چوڑیاںملک و بیرون ملک بھیجی جاتی ہیں اس صنعت کو بھی ملک اور بیرون ممالک میںمتعارف کرائیں گے ، انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کی عظمت رفتہ کو بحال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، اس شہر کے ساتھ ساتھ سندھ کے دیگر شہروں کے نوجوانوں میں چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے علاوہ دور دراز علاقوںمیں تیار کی جانے والی اشیاء کی مارکیٹنگ کی منڈیوں تک رسائی کو ممکن بنانے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ ہمارے ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین جو اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق نہ صرف سندھ بلکہ ملکی ترقی کیلئے بھی ہرممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے سیکریٹری عبدالوہاب منشی نے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ ہم حیدرآباد شہر اور ڈپلومیٹ کور کے درمیان فاصلہ کم کرنے کی کوشش کریں گے۔دنیا کے تمام سفیروں کو ماضی کی طرح حیدرآباد شہر میں اپنی دعوت پر بلائیں گے، اور اپنے شہر کی بہتری کیلئے دنیا کے تمام سفارت کاروں سے ان کی مدد لیں گے۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز غیر سیاسی تنظیم ہے اس کامقصد صرف اور صرف سندھ اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرناہے۔تقریب کے اختتام پذیر منتخب عہدیداروں سے سندھ کے معروف قانون دان امداد اُنڑ نے حلف لیا ۔ انسٹی ٹیوٹ کے صدر محسن مگسی نے منتخب عہدیداروں اور مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔
ڈی آئی جی پی طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج کی جانب سے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اقلیتی برادریاں پاکستان قومیت کا بنیادی حصہ ہیں اور سبز ہلالی پرچم کا سفید حصہ اقلیت کی نمائندگی کرتا ہے اقلیتی برادری دفاع ہو یا تعلیم صحت ہو یا سماجی خدمات زندگی کے تمام شعبہ جات میں اقلیتی برادری نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار لازوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن عزیز کے سبز ہلالی پرچم کو اقوام عالم میں سر بلند کرنے کے لئے ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوری کے رکن اور صوبائی ناظم اعلی سندھ صوفی یحییٰ قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی اپیل پر پورے ملک کی طرح سندھ بھر میں بھی ہر ضلع میں 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر تاجدار ختم نبوت زندہ باد مارچ نکالے جایں گے انہوں نے کہا کہ اب ایک بار پھر جنگ ختم نبوت کی ہے اس لیے اب کی بار 14 اگست کے دن منکرین ختم نبوت کے یاروں سمیت پوری دنیا کو یاد کروایا جائے گا کہ لاکھوں قربانیاں دے کر یہ ملک کس لیے حاصل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک بار پھر قانون ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت صل اللہ علیہ والہ وسلم کے خلاف منظم سازشوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے لیکن ہم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے سندھ بھر کے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 14 اگست کو تاجدار ختم نبوت صل اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی محبت کے اظہار کے لیئے اپنے اپنے شہروں میں ہونیوالے تاجدار ختم نبوت زندہ باد مارچ میں بھر پور شرکت کرکے منکرین ختم نبوت صل اللہ علیہ والہ وسلم کو دیکھا دیں کہ آقا دوعالم کے جانثار ابھی موجود ہیں اور وہ کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہیں۔
تنظیم برائے فلاح و بہبود معذورین کی جانب سے نئی کابینہ کے حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اے ڈی سی ون جناب گدا حسین سومرو، منیر احمد بھٹی ریجنل ڈائریکٹر ڈی این پی ڈی، حاجی رحمت اللہ ساند سرپرست اعلی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔مہمانان کو مخاطب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری AWHP عبدالمتین خان نے کہا کہ ہماری پہچان معذوری سے نہیں بلکہ عزم و اہلیت سے ہونی چاہیے ہم لوگ رضاکارانہ طور پر افراد باہم معذوری کی تربیت کرتے ہیں اور افراد باہم معذوری کو صرف نوکری کے بجائے جدید سکلز سے آراستہ کررہے ہیں تاکہ وہ ریاست پر بوجھ بننے کی بجائے خود مختار بنیں اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ ہمارے درمیان ایسے افراد باہم معذوری موجود ہیں جنہوں نے نا صرف حیدرآباد بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا ہے مگر ایسے کئی خواتین اور مرد باہم معذورین مواقع کے منتظر ہیں اس لئے ہم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور مخیر حضرات سے درخواست کرتے ہیں کہ سینٹر میں کچھ کمرے تعمیر کئے جائیں جہاں سے افراد باہم معذوری نا صرف کھیل، صحت، تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید سکلز سے آراستہ کیا جاسکے گا۔حاجی رحمت اللہ ساند نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیدرآباد کی واحد تنظیم ہے جو گراس روٹ لیول پر افراد باہم معذورین کو زندگی کے ہر شعبہ میں معاونت فراہم کرتی ہے اور انہیں تعلیم و ہنر اور روزگار کے ذریعہ خود مختار بناتی ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میں اس تنظیم کا حصہ ہوں منیر احمد بھٹی نے نئی کابینہ کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ افراد باہم معذوری جسمانی طور پر محدود ضرور ہے لیکن کامیابی کی کوئی حد نہیں ہوتی اور اس تنظیم کے لوگوں نے ثابت کیا ہے جو بلا کسی معاوضہ کے معذور افراد کی ایسی تربیت کررہے ہیں جو ہر شعبے میں ملک اور قوم کا نام روشن کررہے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس مشن میں آپ کا ساتھی ہوں۔گدا حسین سومرو نے نئی کابینہ سے حلف لیا اور افراد باہم معذورین کے حوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ چھوٹی تبدیلیاں بڑا فرق ڈال سکتی ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو ہر چیلنج کو ایک موقع سمجھ کر اپنی عظمت اور اہلیت ثابت کرتے ہیں۔ یہاں پر موجود افراد باہم معذورین کی کامیابیوں اور حوصلوں کو دیکھ کر مجھے یقین ہوگیا کہ اگر انہیں مواقع دیے جائے تو یہ ہر شعبہ میں ملک اور قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں اور میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد آپ کے اس ادارے میں نئے کمرے تعمیر کئیں جائیں گے جس میں خواتین اور مرد باہم معذورین کو دور جدید کے ہنر سکلز سکھانے کا عمل شروع ہوگا اور مجھے خوشی ہوگی کہ میں اس مشن میں اپنا کردار ادا کرسکوں گا۔آخر میں انہوں نے افراد باہم معذوری کے لئے پرائیویٹ اور سرکاری اداروں میں پانچ فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ نبیلہ مغل نے اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ایک خاتون باہم معذوری ہونے کے باوجود خواتین کو فری لانسنگ سکھا رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے فری لانسنگ میں قومی ایوارڈ جیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے تو میری خواہش ہے کہ میں خواتین باہم معذوری کو با اختیار بنانے کردار کروں۔آخر میں صدر سعید خان اور نائب صدر عمران اختر نے تمام شرکا اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور مل کر معاشرے کی بہتری کے لئے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ کمپئرر کے فرائض مدثر خان نے ادا کئے اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری شہزاد سلیم اور خازن شیریں شیخ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم اہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہاہے کہ ارشد ندیم نے ایتھلٹکس اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت کر ہم پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہم ارشد ندیم کو اور ان کی فیملی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، وہ اپنے دفتر میں کھیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا اعلان پرامن پاکستان کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اسپورٹس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ہم چاہتے ہیں پاکستان کے گرانڈ آباد ہوں اور کھیلوں کے میدان میں ہمارے بچے ایسے ہی اگے بڑہیں اور پاکستان کا نام روشن کریںہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم اہنگی ادارہ برائیانسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت سے ٹنڈو جام رولر ہیلتھ سینٹر کے ایڈمن سٹیٹس ظفر داھریج نے ملاقات کی اور ٹنڈو جام سول ہاسپٹل اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی اس موقع پر صوبائی سندھ کی صدر چوہدری شازیہ بلال بشارت علی گوپانگ اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
معصوم بچے طاہر کے قتل کا مرکزی ملزم زبیر پٹھان گرفتارانچارج سیری سب انسپیکٹر ارسلان لطیف چنا کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کارروائی3 اگست کو سیری کی حدود میں معصوم بچے طاہر کے قتل کا واقعہ پیش آیا واقعہ زمیندار زبیر پٹھان کے زمینوں پر پیش آیا جہاں معصوم بچے طاہر کو ملزم زبیر پٹھان نے فصلوں میں آنے اور نقصان پہنچانے کے الزام میں اپنی پسٹل سے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھاایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج اور اس کیس میں ملوث مرکزی ملزم اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا تھاسیری پولیس نے معصوم بچے کے مرڈر کیس میں ملوث ایک ملزم کو فوری گرفتار کرلیا تھا جبکہ آج اس کیس کے مرکزی ملزم زبیر پٹھان کو کھتھڑ پھاٹک کے قریب سے گرفتار کرلیا گیاملزم زبیر پٹھان کے خلاف قتل کے مقدمہ نمبر 180/2024 زیر دفعہ 302,34 تعزیرات پاکستان کے علاؤہ فریادی کو ڈرانے اور دھمکانے کے جرم میں مقدمہ نمبر 184/2024 زیر دفعہ 506/2,34 تعزیرات پاکستان بھی درج کرلیا گیا۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد، ڈایوسیس آف حیدرآباد چرچ آف پاکستان،ڈایوسیسن یوتھ کے زیر اہتمام سینٹ تھامس چرچ حیدرآباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں (تحرِیک پاکستان تا تعمیرِ پاکستان کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اِس موقعہ پر ڈایوسیس آف حیدر آباد چرچ آف پاکستان کے مسیح مذہبی رہنما بشپ و ڈپٹی ماڈریٹر کلیم جان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 11 اگست یومِ اقلیت 2009 سے اس وقت وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی قراردار پر حکومتی سطح پر منانے کا آغاذ ہوا۔ حقیقت میں یہ دن 11اگست 1947 بانیِ پاکستان کی دستور ساز اسمبلی میں خطاب (فرمودات) کی یاد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ جہاں پر انہوں نے مکمل آزادی، مساوی حقوق اور برابر کے شہری فرمایاتھا۔قائد اعظم نے پاکستان کے تمام شہری خواں وہ کیسی مذہب ، مسِلک، رنگ و نسل سے تعلق رکھتے ہوں اول و آخر پاکستانی اور صرف پاکستانی قرار دیا تھا۔قائداعظم کے ایک ایک لفظ کو سہنری اصول کے تحت یاد رکھنا چاہے اور 11 اگست 1947 کے بانیِ پاکستان کے فرمان کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا اور عمل کرویا جائے تاکہ ہر پاکستانی باخبر رہے کیونکہ یہ قائد کا خطاب پاکستان کیلئے بنیادی پتھر ہے۔ اگر اِس پتھر پر بنیاد رہے تو پاکستان مضبوط رہے گا، ترقی اور مزید استحکام آے گا رواداری مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ فروغ پائے گا۔ دیگر صورت 11 اگست یوم اقلیت منانا بے فائدہ ہے،14 اگست ہماری آزادی کا دن ہے یہ دن ہر پاکستانی بڑی دھوم دھام اور قومی جوش و جذبہ سے مناتا ہے کیو نکہ ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ہم نے بھی تحریک پاکستان میں جانوں کا نذرانہ دیا ہے مگر ا فسوس کہ یہاں آج بھی مذہبی،طبقاتی،اور معاشرتی تعصب اور انتہا پسندی ہے،نفرت تشدد اور لا قانیت عروج پر ہے۔پاکستانی اقلیتوں کو برداشت نہیں کیا جاتا۔ جبکہ مسیحیوں نے ملک و قوم کی نمایاں خدمت کی ہمارے مشنری اسکول اور ہسپتال بلا رنگ و نسل و تفریق خدمت کر رہے ہیں بلکہ مسیحی پاک افواج، عدلیہ اور ہر شعبہ زندگی میں مثالی خدمت سے نام پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا مملکتِ خداداد میں اعلی عہدوں پر فائززیادہ تر افراد مسیحی درس گاہوں سے ہی فارغ التصیل ہیں اور یاد رہے ملک پاکستان میں مسلمانوں سمیت مسیحی،ہندو، سکھ، پارسی، بہائی، کہلاش، بالمیک،شیڈول کاسٹ اور بدھ مت سمیت دیگر عقائد پر یقین رکھنے والے افراد بھی بستے ہیں اِس ملک پر جتناحق مذہبی اکثریت کا ہے اتنا ہی مذہبی اقلیتوں کا بھی ہے۔ اور ہم ملک پاکستان کے یکساں اور برابر کے شہری ہیں۔ اور برابر کے حقوق چاہتے ہیں۔ کیونکہ ہمارا جینا مرنا اپنے وطن کی حرمت و سلامتی اور مٹی کی ساتھ وابستہ ہے۔بشب کلیم جان نے مزید کہا آئیں سب مل کر جشنِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منائیں۔ تمام تلخیاں بھلا کر ایک دوسرے کو مبارک باد دیں سیاسی کشیدگی اور افراتفری کو ختم کر کے ملک کی ترقی جمہوریت کی مکمل بحالی مساوات، انسانی حقوق اور پاکستان کوبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنائیں کیونکہ ہم سب پاکستانی ہیں۔آخر میں بشپ نے ڈایوسین یوتھ اور عہدے داروں کو جشنِ آزادی کی شاندار تقریب منعقد کرنے پر مبارک باد دی۔تمام شرکا میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اور جشنِ آزادی کی خوشی میں شر کا کو کھانا پیش کیا گیا۔ملکی استحکام ترقی اور امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔تقریب سے پادری ڈاکٹر ڈینیل فیاض،نکسن سہوترا،عمران جوزف گل، ایشلے فاروق، وکٹر رشید اور نذیر مسیح گل نے بھی خطاب کیا۔ اور تمام شہدا کو خراجِ تحسین پیش کیا۔