حیدرآباد کے علاقے حسین آباد کے رہائشی اللہ ڈنو سولنگی اپنے والد محمد عثمان سولنگی کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پانچ بھائیوں کے قتل کیس میں ملوث بااثر افراد قتل کیس سے عدم دستبرداری پر ہمارے خلاف جھوٹی خبریں چلاکر ہراساں کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ملزمان کی جانب سے میرے بھائی محمد علی کومنشیات فروش ظاہر کرنے کی خبروں مین کوئی صداقت نہین ہے کچھ عرصے قبل پولیس نے محمد علی کا منشیات کے مقدمے میں چالان کیا تھا لیکن عدالت نے اسے باعزت بری کردیا تھا انہوںنے کہاکہ ہم 85سال سے حسین آباد کے رہائشی ہیں سب لوگ جانتے ہیں کہ ہمارا کبھی بھی منشیات فروشون سے کوئی تعلق نہیں رہا انہوںنے حکام بالا سے اپیل کی معاملے کا نوٹس لیکرتحقیقات کرائی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔
حیدرآباد اور جام شورو سے تعلق رکھنے والی بروہی برادری کے افراد حیدرآباد سائٹ پولیس کی جانب سے مبینہ مقابلے میں حاجی غنی بروہی کو زخمی کرنے کے خلاف ایس ایس پی آفس اور حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا اس موقع پر حاجی قادر بخش بروہی، رمضان بروہی، ودیگر نے کہاکہ حیدرآباد سائٹ تھانے کے ایس ایچ او عمران رشید نے نے چاوڑھ گوٹھ جام شورو سے ہمارے بے گناہ نوجوان حاجی غنبی بروہی کوحراست میں لیکر اگلے روز 9ستمبر کو جعلی پولیس مقابلے میں ہاف فرائی کردیا جو کہ سول اسپتال میں زندگی وموت کی کشمکش میں ہے انہوںنے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او سائٹ عمران رشید نوجوان کی رہائی کے لئے مبینہ طو پر ایک لاکھ روپے طلب کئے اور نہ دینے پر گولی مار کر زخمی کردیا انہوںنے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ایس ایچ او سائٹ عمران رشید کے خلاف جعلی پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کی جائے ۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی 8 ربیع الاول کو سالانہ ایامِ عزا اختتام پذیر ہونگے اور 8 ربیع الاول کو ایامِ عزا کا آخری الوداعی چُپ تعزیہ جلوس برآمد کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد، لطیف آباد اور قاسم آباد میں 8 ربیع الاول کی شب اور 8 ربیع الاول کے روز مجالس، عزاداریاں، شب بیداری کے اجتماعات اور جلوس برآمد کیئے جائیں گے۔ عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے سرپرست زوار عبدالستار درس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایامِ عزا کی ان الوداعی عزاداریوں کے سلسلہ میں 8 ربیع الاول کو انجمن حیدری کی جانب سے مجلسِ عزا کے بعد سہ پہر 3 بجے قدم گاہ مولا علی عہ سے عماریوں والا سالانہ مرکزی چُپ تعزیہ جلوس برآمد کیا جائے گا جو اپنے مقررہ راستوں سے گذرتا ہوا نمازِ مغربین کے وقت امام بارگاہ دادن شاہ کربلا پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری احسان ابڑو کو لاکھوں روپے کی کرپشن کے الزام میں نیب نے گرفتار کرکے تفتیشی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کر دیا ہے، عدالت نے احسان ابڑو کو 10 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ احسان ابڑو 2016 میں 50 کروڑ روپے کے کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوئے۔پیپلز پارٹی ضلع حیدراباد کے رہنما احسان ابڑو کو کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں 10 روزہ جوڈیشل ڈیمانڈ پر نعرہ جیل بھیج دیا ہے احسان ابڑو پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے 2016 میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے جبکہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ احسان ابڑو پر 50 کروڑ روپے سے کم رقم کی کرپشن کا الزام ہے ان پر نیب آرڈنینس ترمیم کے بعد انہیں نیب گرفتار نہیں کرسکتی۔ احسان ابڑو کو نیب کی بجائے اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ میں مقدمہ چلے گا
پاکستان سنی تحریک کے صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عیدمیلادالنبی ۖ منانا ہمارے لئے افضل عبادت ہے جسے ہم تاقیامت تک مناتے رہیںگے۔ کارکنان بھرپور تیاریاں کریں اور میلادالنبی ۖ کی خوشیوں میں شریک ہوں ۔ ٹنڈوجام آمد پر پیر ڈاکٹر سلطان العارفین صدیقی جانشین دربار عالیہ نیریاں شریف سے ملاقات کی اس موقع پر ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی جانب سے شاندار استقبال۔ اس موقع پر خلیفہ تسلیم راجپوت کی جانب سے ثروت اعجاز قادری اور پیر ڈاکٹر سلطان العارفین کی تاشی پوشی کی گئی پھولوں اور نوٹوں کے ہار پہنائے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور اجرک کے تحائف پیش کی گئیں۔ اس موقع ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ ہے اور شائقین رسولۖ اس کو بھرپور طریقے سے مناتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہم آقا کریم ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں، نماز اور سنت کی پابندی کریں اور کثرت سے آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی ۖ پر درود پاک پڑھیں، انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ جس نے میرے رسول کی اطاعت کی گویا اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں نبی کریم ۖ کے اسوئہ حسنہ اور ان کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔ پیر ڈاکٹر سلطان العارفین نے کہاکہ ربیع الاول کا مہینہ اس لئے افضل ہے کہ اس میں ہمارے نبی پاک ۖ کی ولادت ہوئی تھی اس لئے ہم اس کو شایان شان طریقے سے مناتے ہیں اور چراغاں کرتے ہیں ، ہمیں تمام گروہی اختلافات کو بھلاکر آپس میں محبت و بھائی چارے کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ مذہبی اور فلاحی سرگرمیوں میں ہمارے ساتھ ساتھ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے ۔ خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری اور پیر ڈاکٹر سلطان العارفین کا شکریہ ادا کرتا ہونے جینوں نے ہمارے پاس آکر ہمیں غزت بخشی اور ہماری تمام تنظیمی کوشش مذہبی اور فلاحی کاموں میں پر ہیں اور انشا اللہ ہم اپنا یہ تعاون ہمیشہ رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سنی تحریک کی جانب سے ٹنڈوجام سمیت گرونواح میں جشن عیدمیلادالنبی ۖ کی تیاریاں عروج پر ہیں، کارکنان گھر گھر چراغاں کرنے میں مصروف ہیں اور اس مرتبہ پہلے سے زیادہ جوش وخوش سے منائی جائیگی۔ ہمارے کارکنان دن رات تیاریوںمیں مصروف ہیں اور 12ربیع الاول کو بھرپور ریلیاں اور تقریبات کا اہتمام کیاگیا ہے ۔اس موقع پر ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے علما مشائخ کے مرکزی صدر پیر عبداسعید سیفی، پیر مہتاب صدیقی، خلیفہ عتیق الرحمن سعید قادری، را عمران رشید حافظ عمران سلیم، اسلم کے کے، اعجاز میمن، را حامد گوہر،محمدشریف مٹھو انجمن تاجران ٹنڈو جام کے صدر منان راجپوت، حاجی عابد راجپوت ،سمیت علما اکرام اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کسٹم حکام نے حیدرآباد ریجن سے پکڑی گئی 50 کروڑ مالیت کی منشیات اور مضر صحت اشیا نذر آتش کر دی گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بھاری مقدار میں چرس چھالیہ،انڈین پان پراگ،گٹکا، ئیس، سگریٹ اجینو موتو اور دیگر اشیا ضبط کی گئیں ،اس سلسلے میں فتح انڈسٹریز پر منشیات اور مضر صحت اشیا نذر آتش کرنے کی تفریب منعقد کی گئی اس موقع پر مہمان خصوصی کلکٹرکسٹم مونا محفوظ نے شرکا سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم حکام کی اولین کوشش منشیات سمیت غیر قانونی اشیا کو پاکستان آنے سے روکنا ہے اس ضمن میں ہماری فورس دن رات ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہے تاکہ عوام اور نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جاسکے مونا محفوظ نے کہا کہ دنیا کے جدید ترین ممالک میں بھی اسمگلنگ کا تناسب صفر نہیں وہاں بھی لوگ اس غیر قانونی عمل میں ملوث ہوتے ہیں منشیات کو نذر آتتش کرنے کا مقصد عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے اسمگلنگ سے حکومت کو جہاں ٹیکس کی مد میں نقصان ہوتا ہے وہاں اس کی روک تھام کرتے ہوئے ہمارے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرتے ہیں مونا محفوظ نے کہا کہ کسٹم پاکستان کا ایک اہم ادارہ ہے جو اپنے اسٹیک ہولڈرز کی مدد اور ان کے تعاون کے ساتھ اسمگلنگ کے خلاف ملکر کام کرتا ہے انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام نے حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں کارواء کے دوران بڑی مقدار میں چھالیہ، سگریٹ، پان پراگ، اجینو موتو، کاسمیٹکس، چرس، افیون، آتش گیر مادہ اور غیر قانونی طریقے سے بغیر کسٹم ڈیوٹی ادا کیے آنے والے سامان کو ضبط کیا جسے آپ کے سامنے نذر آتش کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مشترکہ چوکیاں قائم کی گئی ہیں چیکنگ اور ملنے والی اطلاعات پر چھاپے مارکر غیر قانونی مضر صحت اشیا جس کا آکشن نہیں کیا جاسکتا،ضبط کرکے جلا دیتے ہیں تاکہ زہر لوگوں تک نہ پہنچ سکے ہمارا مقصد منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دینا ہے منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے جس کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو منشیات فری زون بنانے میں مصروف عمل ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ہمیں اس میں ضرور کامیابی حاصل ہوگی تقریب سے ڈپٹی کلکٹر کسٹم طاہر عباس نے بھی خطاب کیا جبکہ کسٹم انسپکٹر حرا نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اس موقع پر میڈیا کوارڈینٹر امجد جنید میمن اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر تقریب میں موجود محکمہ ماحولیات حیدرآباد کے فلیلڈ آفیسر نور احمد ناہیوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم حکام کو اس سے پہلے بھی خطوط لکھے جاتے رہے ہیں اس سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ہم ایک طرف شجرکاری کی باتیں کرتے ہیں تو دوسری طرف اس طرح کا عمل کرکے درختوں کو جلایا جارہا ہے جو کہ ایک افسوسناک عمل ہے وہ اس ضمن میں اعلی حکام کو لکھیں گے کسٹم حکام منشیات اور دیگر مضر صحت اشیا کھلے میدان میں جلانے کے انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ ماحولیات کو منفی اثرات سے بچایا جاسکے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے چپ تعزیہ جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف و جامع بنانے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔ جلوسوں کی روایتی گزر گاہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ ڈی آئی جی پی طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے چپ تعزیہ جلوس کی سیکیورٹی کیلئے حیدرآباد رینج کے تمام ایس ایس پیز کو جلوسوں کی روایتی گزرگاہوں پر فول پروف حفاظتی اقدامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں جس میں چپ تعزیہ جلوسوں کی سیکیورٹی کو بھی عاشورہ اور چہلم شھدائے کربلا کے جلوسوں کی طرح ٹھوس و جامع اور فول پروف بنانے کی ہدایت کی گئی ہے- ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید ہدایت کی کہ جلوس چپ تعزیہ سیکورٹی پلان مرتب کرتے ہوئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت اور انکی قابل عمل تجاویز کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے چپ تعزیہ کے جلوس پر حفاظتی انتظامات کے پیش نظر جلوس کے روایتی روٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیبات کے ساتھ ساتھ تمام حفاظتی اقدامات، جلوس کی لمحہ بہ لمحہ آگاہی کے لئے ضلعی پولیس سربراہ کے دفاتر میں مرکزی کنٹرول روم کا قیام، اسنیپ چیکینگ، پکٹنگ اور دیگر جملہ امور کے اقدامات کرنے اور جلوس کے چاروں اطراف سیکیورٹی ڈیوٹی، سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاران کی تعیناتی، انٹری چیکنگ، روف ٹاپ سیکیورٹی، پولیس پکٹس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، کنٹرول روم، ویڈیو ریکارڈنگ، ٹریفک مینجمینٹ، پارکنگ سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کرنے کے احکامات بھی دیئے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید ہدایت دی کہ شرانگیزی و مذہبی منافرت میں ملوث افراد کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے. انہوں نے جلوس چپ تعزیہ کے موقع پر تمام ایس ایس پیز کو رینج میں بین المسالک رواداری اور امن و امان کی فضا کو ہر صورت قائم رکھنے اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی و پارکنگ کے حوالے سے بھی ہر ممکن اقدامات اور وسائل کو بروئے کار لانے سیمت لاوارث اشیا مشکوک گاڑیوں پارسل و بیگز پر کڑی نگرانی کی بھی ہدایت کی۔ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے کہا کہ شاپنگ سینٹرز، ملکی و غیر ملکی ریسٹورانٹ کے علاوہ اہم سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، عمارتوں، مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں و رہائشی کالونیوں پر حفاظتی اقدامات پر پولیس کنٹی جینسی پلان / سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کے تحت ممکن بنانے اور تمام ایس ایس پیز کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر لمحہ قریبی رابطے میں رہنے کے احکامات دیئے.
ٹنڈویوسف میں پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارتھانہ ٹنڈویوسف نیو روڈ گلشن حامد بشیر خان گارڈن کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان مقابلہ ایس ایچ او انسپیکٹر ریاض احمد بھٹو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ معمول کی پیٹرولنگ پر تھے جس دوران 3 مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا ملزمان کی جانب سے پولیس کے اشارے پر نہ رکتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی گئی ٹنڈویوسف پولیس کی بہتر حکمت عملی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ایک ملزم پولیس کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے زیر حراست ملزم کی شناخت عرفان عرف گوپ چانڈیو کے نام سے ہوئی گرفتار زخمی ملزم کو برقت طبی امداد کیلئے روانہ کردیا گیاابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار و فرار ملزمان کا تعلق سرگرم ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز گروہ سے ہیٹنڈویوسف پولیس کی جانب سے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم 08 سے زائد چوری، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث پایا گیا
وزیراعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ جشن عیدمیلادالنبی ۖ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے شہریوںمیں جوش وخروش ہے ، یہ دن ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس کو جس حد تک بھرپور طریقے سے منایا جائے وہ کم ہے۔ وہ جشن عیدمیلادالنبی ۖ کے حوالے سے سائٹ ایریا حیدرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر فیصل عبدالجبار خان اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ 12ربیع الاول کے حوالے سے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد نے بھی صفائی اور لائٹ کے بھرپور انتظامات کئے ہیں اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کی قیادت بھی اس دن کو مکمل عقیدت واحترام کے ساتھ منائے گی کیونکہ نبی کریمۖ کے وجود سے ہی کائنات کا وجود ہے اور یہ دن ہر مسلمان کیلئے عید سے بھی بڑھ کر ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات اور آپس کی رنجشوں کو بالائے طاق رکھ کر اسلام اور پاکستان دشمنوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں اور آپس میں اتحاد، بھائی چارے اور رواداری کی فضاء کو فروغ دیں۔