سرگودھا(بیورورپورٹ)119موڑتا شاہین آباد روڈ کی تعمیرشروع نہ کرنے پر ٹھیکیدار ظفراینڈ کو اور ایکسئین وے فرمان میکن کے خلاف سٹون کریشرزمالکان۔ٹرانسپورٹرز وسپلائرز سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 78ایم پی اے رانامنور غوث کی منظور کروائی گئی گرانٹ کے باوجود 119موڑتاشاہین آباد کی روڈ کی تعمیر شروع نہ ہوسکی۔جس پر سٹون ٹریڈرز ایسوسی ایشن وکریشرز مالکان سمیت سٹون ٹرانسپورٹر اور سپلائرزسراپا احتجاج ہیں۔عرصہ دراز سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔اورسڑک کے درمیان بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں۔جس سے ڈکیتی کی ورادتیں معمول بن چکی ہیں۔رانا تصورحضور۔میاں شانی۔رانا قیصر۔چوہدری ظفر۔افخار آرائیں۔امان اللہ۔چوہدری رشید۔رانا نوید۔رانا نصیر۔میاں شاہد سہیل ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹھکیدار ظفراینڈ کو اور ایکسیئن ہائی فرمان گوندل کی ملی بھگت اور کمشن تنازعہ کی وجہ سے سڑک کی تعمیرالتواکا شکار ہے۔جس سے ہماری زندگی اجیرن بن چکی ہے۔اور آئے روزحادثات سے درجنوں افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔روڈ ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ڈکیتی اور راہزنی کی واداتیں عام ہوچکی ہیں۔انہوں نے وزیراعلی’پنجاب محترمہ مریم نوازصاحبہ۔ڈی سی سرگودھا اونگزیب حیدر اور ایم پی اے رانا منور غوث خاں سے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے التوا کا شکار کرنے والے ٹھکیدار اورایکسئین ہائی وے کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔