سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سکرنڈ کے نواحی گاؤں کھڈر تھانہ کے
ایس ایچ او اور اس کی ٹیم کا ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ تفصیلات کے مطابق
سکرنڈ سرہاڑی لنک روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 01 بدنام زمانہ ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب۔ پولیس پارٹی کو اطلاع موصول ہوئی کہ نا معلوم ملزمان سکرنڈ سرہاڑی لنک روڈ کے قریب واردات کے ارادے سے کھڑے ہیں۔پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، دؤران مقابلہ ایک بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔زخمی ملزم کی پسن علی بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار زخمی ڈاکو پوليس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضے سے ایک عدد ڈبل بیرل 12 بور رپیٹر 3 کارتوس برآمد
گرفتار زخمی ڈاکو کو تعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے