سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد محمد یوسف مجیدانو نے کہا ہے کے ضلع شھید بینظیر آباد سے تعلق رکھنے والے تمام ٹرانسجینڈر فوری طور پر نادرا آفیس سے اپنے قومی شناختی کارڈ بنوائیں تا کے ان کے ووٹ رجسٹرڈ کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار محمد یوسف مجیدانو نے آج اپنے آفیس میں ٹرانسجینڈروں کی رجسٹریشن کی حوالے سے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کے صوبہ سندھ میں ٹرانسجینڈروں کو کائونسلرز کی سیٹ دی گئی ہے جس کا مقصد انکو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کمیٹی ممبران پر زور دیا ہے کے وہ الیکشن کمیشن کا ساتھ دیتے ہوۓ ضلع میں موجود ٹرانسجینڈروں کی رجسٹریشن میں مدد فراہم کریں۔ اس حوالے سے جلد چاروں تحصیلوں میں آگاہی سیمینار بھی منعقد کۓ جائیں گے تاکے انکو اپنے حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد آصف خٹک، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ریاض احمد شر، ڈائریکٹر کالجز کاشف نورانی، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لالا رخ بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وومین ڈیولپمنٹ زیب النساء، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر شبانہ ناز صدیقی، فرحانہ ناز صدیقی، این ڈی ایف کے طارق علی نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔