سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت گذشتہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم،ای پی آئی ، سرویلنس اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس آج ڈی سی آفیس کے دربارہال میں منعقد ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے گذشتہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دوران مقرر کردہ ٹارگیٹ حاصل کرنے کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ آئندہ منعقد ہونے والی انسداد پولیو مہم کو بھی کامیاب بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ مائکرو پلان کی بہتری اور پولیو ٹیموں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے ڈپٹی کمشنر نے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے فوکل پرسن کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جاری حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو مزید فعال بنانے کے لیے پیش آنے والے مسائل کو فوری حل کیا جائے جبکہ بہتر کام نہ کرنے والے ویکسینیٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ بچوں کو بروقت ٹیکے لگا کر مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ ریفیوزل، نومولود بچوں اور کورس مکمل کرنے والے بچوں کے اعداد شمار ڈی سی آفیس کو ارسال کئے جائیں ڈپٹی کمشنر نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام صحت کے شعبے کا اہم پروگرام ہے جس کو مزید موثر بنایا جائے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں ادویات سمیت دیگر مسائل کے متعلق تین دن کے اندر رپورٹ ڈی سی آفیس کو ارسال کی جائے تاکہ ادویات سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کئے جاسکیں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سرویلنس افسر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں خسرہ یا دیگر بیماریوں کے کیس رپورٹ ہورہے ہیں ان علاقوں میں فوری طور پر حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع کی جائے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے میڈیکل کیمپس لگائی جائیں اجلاس میں ای پی آئی،ای ایف پی سرویلنس، پولیو کے فوکل پرسنز نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں حفاظتی ٹیکوں کے کام، سرویلنس، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کارکردگی اور گزشتہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے متعلق آگاہی دی گئی