سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر کی زیر صدارت مون سون کی بارشوں وسیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس آج کمشنر آفیس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے کہا کہ مون سون کی بارشیں شروع ہوگئی ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے تینوں اضلاع کی انتظامیہ اورتمام متعلقہ محکمے بارشوں سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلع اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کریں جبکہ میونسپل، ٹاؤن انتظامیہ، اسکارپ، آبپاشی، پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکمے برساتی پانی کے نکاس کے لئے اسٹرام ڈرین، نالوں اور سیم نالوں کی صفائی، پمپمنگ اسٹیشنز پر مشینری، جنریٹر و تیل کی موجودگی اور دیگر ضروری انتظامات کے متعلق بنایا گیا کانٹجنسی پلان کمشنر آفیس میں جمع کرائیں کمشنر نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل، ٹاؤن اور یوسی سطح پر نو منتخب نمائندوں سے قریبی رابطے میں رہ کر تمام ڈرینج ڈسپوزل پر مشینری کی موجودگی اور پانی کے نکاس کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو مزید فعال بناکر ریلیف کے سامان سمیت عملے اور مشینری کی موجودگی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں جبکہ مون سون کی بارشوں کے دوران محکمہ صحت، آبپاشی، میونسپل، پبلک ہیلتھ، لائیو اسٹاک سمیت ضروری سروسز فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں جبکہ ریلوے ، این ایچ اے سمیت وفاقی اداروں کے افسران کے ساتھ ضلع سطح پر رابطے کو بحال رکھا جائے تاکہ روڈس اور ریلوے کے ذریعے آمدرفت کو جاری رکھا جاسکے کمشنر نے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد اور ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں امکانی سیلاب کے پیش نظر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ حفاظتی بندوں کا دورہ کرکے حفاظتی بندوں کی مضبوطی کے لئے اقدام کریں کمشنر نے پی ڈی اسکارپ اور ایل بی او ڈی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈرینج اور سیم نالوں کی صفائی کے جاری کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کا نکاس آسانی سے ممکن ہوسکے اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے امکانی بارشوں سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے متعلق آگاہی دی جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر اسکارپ امجد علی میمن، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایل بی او ڈی بھار علی جمانی نے بھی سیم نالوں کی صفائی اور کینالوں کے بندوں کی مضبوطی کے جاری کام کے متعلق آگاہی دی اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون سبھاش چندر، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریارگل میمن، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز ارسلان سلیم،ڈائریکٹر نارا نعیم میمن،ایکسین نصرت عطا محمد، میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔