سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سکرنڈ وہ اسکول ہے جس نے نہ صرف سکرنڈ کو اچھے ذہن دیئے بلکہ یہاں کے پڑھے ہوئے طلباء نے ملکی سطح پر اپنی خدمات انجام دیں اور دے رہے ہیں یہاں کے پڑھے ہوئے افراد کوئی چیف سیکریٹری بنا کوئی یونیورسٹی کا چانسلر کئی ڈاکٹرز انجینئرز اس اسکول سے پڑھ کر نکلے ہیں ان خیالات کا اظہار سید منیر احمد شاہ سجادہ نشین پیر ذاکری سکرنڈ و ادبی سنگت سندھ کے رہنما و سابق چیئرمین ٹائون کمیٹی سکرنڈ نے گورنمنٹ ہائی اسکول کے اساتذہ کی جانب سے اسکول سے ریٹائر ہونے والے چار اساتذہ ہیڈ ماسٹر محمد الیاس خانزادہ ، گسٹا سابق ڈویژنل صدر عبدالرب راجپوت، سندر مل ، اور جمشید احمد جبکہ جے ای ایس ٹی استاد ساجد علی کیریو نے کمیشن کا امتحان پاس کیا اور وہ اب ٹائون آفیسر کے عہدہ پر تعینات ہو گئے ہیں اس لئے ریلیو ہوئے ان سب اساتذہ کے اعزاز میں رکھی گئی عشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے بھی اسی اسکول سے تعلیم حاصل کی ۔ تقریب میں ٹائون چیئرمین سید عزیر اختر شاہ، گسٹا ضلعی صدر نظیر احمد سولنگی ، ڈویژنل صدر نور راجپوت ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سلیم بھٹی ، وحید احمد راہو ، عبدالوحید بھٹی اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریٹائر ہونے والے اساتذہ کی تعلیم کے میدان میں دی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکی اسکول اور طلباء کے لئے کی گئی کاوشوں کو عرصہ تک یاد رکھا جائے گا ۔ اسکول کے اساتذہ کا کوئی مسئلہ ہو یا طلباء کا عبدالرب راجپوت ہو یا الیاس خانزادہ اس مسئلہ کے حل کے لئے دن رات کوشاں رہتے تھے۔ یہ استاد اپنے شعبہ سے سچے ہیں یہی وجہ سے کہ یہاں پر دور دراز سے بچے پڑھنے آتے ہیں سر عبدالرب راجپوت اور سر الیاس خانزادہ نے کہا کہ ہمارے یہ محبتیں کسی موتی سے کم نہیں ہماری ہمیشہ کوشش رہی کہ سب اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرا سکیں اور اپنی پہنچ تک انکو حل بھی کرایا اور آگے بھی کراتے رہیں گے ۔ تقریب میں تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈر نور احمد جمالی، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری قربان شاہ ، سید احسان شاہ ، سید علی حیدر شاہ، غلام نبی کیریو ، اور دیگر اساتذہ ، کلرکس ایسوسی ایشن وغیرہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔